Sunday, May 12, 2019

بلاول بھٹو کا ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ سمیت تمام ماؤں کو خراجِ تحسین

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ماں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو سمیت سبھی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی تصویر بلاول بھٹو ذرداری، آصفہ بھٹو ذرداری اور بختاور بھٹو ذرداری کے بچپن کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تمھاری جنت تمہاری ماں کے قدموں تلے ہے، جتنی بھی مائیں ہیں اُنہیں ماؤں کا عالمی دن مبارک۔‘



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Vl4WQG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times