Sunday, May 19, 2019

چوروں کو قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہوگی: مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ افطار کے نام پر اپنی کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، چوروں کو قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں کی دعوت افطار سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ آپس میں نورا کشتی کھیلتے ہیں، ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا جائے تو یہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

بلاول بھٹو کو پتہ ہے کہ ان کے ابو جلد جیل جانے والے ہیں اور مریم نواز کے والد کرپشن کے الزام پر اس وقت جیل میں ہیں، ایک کے ابو جیل میں جاچکے دوسرے کے پہنچنے والے ہیں، اپنی کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہورہی تھی، جعلی اکاؤنٹس اور ٹی ٹی والا بھی اجلاس میں شریک تھا۔

انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کا قاتل آصف زرداری کے بغل میں بیٹھا رہا، محسن داوڑ، نقیب اللہ کے والد کی آواز کیوں نہیں بنے، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکلوانے والے شخص کا بیٹا بھی پیٹ بھرنے پہنچا، دین کا لبادہ اوڑھ کرایمان کی تجارت کرنے والا ٹولہ بھی موجود تھا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی ضیافتیں اڑالیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا، چوروں کو قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہوگی، 2009 میں وزیرستان آپریشن متاثرین کی بحالی حکومتی ذمہ داری تھی۔

مسلح افواج نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، اس کے بعد ذمہ داری حکومت کی تھی، کیا پی پی نے اپنے دور میں وزیرستان متاثرین کیلئے کچھ کیا؟ محسن داوڑ نے آج وزیرستان متاثرین کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EkdhP3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times