Tuesday, November 3, 2020

حکومت کا چمن ٹرین کو بحال کرنے کا اعلان

چمن ٹرین کو بحال کرنے کا اعلان

پاکستان ریلویز نے چمن ٹرین کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ ریلویز کے اعلامیے کے مطابق چمن ٹرین 10 نومبر سے روزانہ صبح 8:30 بجے کوئٹہ سے چمن کے لیے روانہ ہوگی جو کچلاک، بوستان، گلستان، قلعہ عبداللہ اور شیلا باغ پر اسٹاپ کرتے ہوئے دوپہر ایک بجے چمن پہنچے گی۔

اعلامیے کے مطابق یہی ٹرین دن 2:30 بجے چمن سے روانہ ہو کر رات 7 بجے کوئٹہ واپس پہنچے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے چمن ٹرین کو کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3enLGND

0 comments:

Popular Posts Khyber Times