Tuesday, November 3, 2020

ہم انتخابات جیت رہے ہیں، ڈیموکریٹس کو ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

 ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے انتخابات2020 میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم انتخابات جیت رہے ہیں اور ڈیموکریٹس کو ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ آج رات ایک بڑی فتح کا اعلان کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے قبل ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا مرحلہ ختم ہوچکا اور میں اپنی پوزیشن سے مطمئن ہوں۔

بائیڈن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر ووٹ کی گنتی کی جائے ۔نتائج تب تک مکمل نہیں ہوں گے جب تک آخری ووٹ کی گنتی مکمل نہ ہوجائے۔

ڈیموکریٹک امیدوارمیرے حق میں رائے کے استعمال پر سب کا مشکور ہوں۔ ہمیں یقین ہے یہ انتخابات جیت جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32cOfxc

0 comments:

Popular Posts Khyber Times