
حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے پر نکاح کرنے کا بھی الزام لگا دیا ہے۔ نجی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا اور نہ ہی کسی کو بلیک میل کیا ہے، جب ہم نے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی تو شیخ رشید نے ہمیں روکا تھا کہ لوگوں کے ساتھ ویڈیوز کیوں بنا رہی ہو۔
اس پر اینکر پرسن نے سوال کیا کہ ان کو اس بات سے کیا مسئلہ ہے کہ آپ کسی کے ساتھ ویڈیو بنا رہی ہو، آپ کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟، حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید کا ہمارے ساتھ فیملی تعلق تھا ،وہ میرے بہنوئی ہوئے کیونکہ انہوں نے میری ایک دوست کے ساتھ نکاح کیا ہوا ہے۔اس پر اینکر پرسن نے چونک کر کہا کہ یہ بہت بڑے لوگ ہیں جن کا آپ نام لے رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ حریم شاہ کے الزامات کا سلسلہ اس وقت سے شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو آگ کی طرح پھیل گئی جس میں شیخ رشید حریم شاہ کو ویڈیوز بنانے سے روک رہے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QdnYsN
0 comments: