Thursday, May 30, 2019

جان بولٹن کا دعویٰ من گھڑت اور مضحکہ خیز ہے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

 ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سید عباس موسوی
ایران نے امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا جس میں انہوں نے اماراتی بندرگاہ کے قریب بحری جہازوں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا گیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا جہازوں کو ایرانی بارودی سرنگوں کی مدد سے نشانہ بنانے کا جان بولٹن کا دعویٰ من گھڑت اور مضحکہ خیز ہے۔

ترجمان نے مزید کہا یہ دعویٰ ایران مخالف بی ٹیم کے منفی خیالات اور جارحانہ پالیسی کی ترجمانی کرتا ہے،بی ٹیم نے طویل مدت سے ایران مخالف رویہ اپنائے رکھا ہے،یہ کوئی نئی بات نہیں،خطے میں افراتفری پھیلانے کیلئے دشمنوں کی سازشوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے یا جائیگا۔

امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے امارات پہنچنے پر فجیرہ حادثے میں ایران کا ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KiQB5D

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times