Saturday, September 12, 2020

فرانس میں حکومت مخالف تحریک ایک بار پھر سر اٹھانے لگی، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

فرانس میں لاک ڈاؤن کے بعد پیلی جیکٹ والے پھر حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

فرانس میں لاک ڈاؤن کے بعد پیلی جیکٹ والے پھر حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

فرانس پھر مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، پیلی جیکٹ تحریک منتظمین کی کال پر مظاہرین سڑکوں پر آ گئے۔

مظاہرین نے کورونا کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو مسترد کر دیا۔

مظاہرین نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔

پولیس نے مشتعل مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اوردوسو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

پیرس میں بھی اسٹاک ایکس چینج کے باہر مظاہرین جمع ہوئے ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bR9fgF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times