
یوایفا چیمپئنز لیگ کے فائنلسٹ کا فیصلہ ہو گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں انگلش کلب ٹوٹن ہیم نے ڈچ کلب اے جیکس کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔
میچ کا آغاز ہوتے ہی اے جیکس نے پانچویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ 35 ویں منٹ میں حاکم نے اے جیکس کی جانب سے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔
دوسرا ہاف ٹوٹن ہیم کے نام رہا۔ انگلش کلب نے شاندار کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو گول کر کے حریف کلب کی برتری ختم کر دی۔
میچ کے آخری لمحات میں لوکس مورا نے تیسرا گول کر کے اپنی ہیٹرک مکمل کی اور ٹیم کو فائنل تک رسائی دلوا دی۔
فائنل میں ٹوٹن ہیم کا مقابلہ لیورپول سے ہو گا۔ میچ یکم جون کو میڈرڈ میں کھیلا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WB9mEG
0 comments: