Thursday, May 9, 2019

چائنہ پاور کمپنی کا توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان

چائنہ پاور کمپنی ڈیلیگیشن
چائنہ پاور کمپنی نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا معاشی بحران عارضی ہے،اگلے تین سال میں پاکستان میں بجلی بحران کا خاتمہ ہوجائےگا۔

 تفصیلات کے مطابق چینی سرمایہ کار گروپ چائنہ پاور کمپنی نے کوئلے اور ونڈ انرجی میں اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں آج پاور چائنا اور پورٹ قاسم الیکڑک پاور کمپنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔

 اس موقع پر چیئرمین کمپنی شینگ یومنگ کا کہنا تھا کہ چائنہ پاور نے پورٹ قاسم پاور پلانٹ کی کامیابی کے 2 سال مکمل کرلیے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ چائنہ کمپنی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھارہا ہے۔

 شینگ یومنگ نے پاکستان کا موجودہ معاشی بحران عارضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین سال میں پاکستان میں بجلی بحران کاخاتمہ ہوجائےگا اور تین سال بعد پاکستان سرپلس بجلی پیدا کررہا ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PX5yL8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times