Thursday, May 9, 2019

حکومت نے عوامی فلاح اور اقتصادی ترقی کے 36 اہم منصوبے شروع کیے: وزیرا عظم

حکومت نے عوامی فلاح اور اقتصادی ترقی کے 36 اہم منصوبے شروع کیے: وزیرا عظم
وزیرا عظم عمران خان نے موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو موثر انداز میں اُجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ان میں لوگوں کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے کارپوریٹ ، سماجی ذمہ داری کے سلسلے میں کیے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اپنے منشور پر عملدرآمد کیلئے صرف آٹھ ماہ کے مختصر عرصے میں عوامی فلاح اور اقتصادی ترقی کے 36اہم منصوبے شروع کیے۔

وزیرا عظم نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار "احساس" کے نام سے غربت کے خاتمے کا ایک جامع اور تفصیلی پروگرام شروع کیا گیا۔

اس پروگرام سے صحت ، تعلیم اور روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے سرکاری وسائل کا منظم اور مربوط انداز میں استعمال یقینی ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے اہم منصوبوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک میں سیاحت کے امکانات اُجاگر کرنا اور لوگوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کیلئے بلدیاتی نظام شامل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں شیلٹر ہومز کی فراہمی معاشرے کے کمزور اور غریب طبقوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے حکومت کی ذمہ داری پوری کرنے کا ثبوت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Q0JAao

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times