سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد سابق وزیر اعظم کی ضمانت کی مدت 7 مئی کو ختم ہوگئی ہے۔
کوٹ لکھپت جیل کا عملہ اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل شہزاد کی سربراہی میں جاتی امرا میں موجود ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل جاتی امرا سے نکلنے والی ہر گاڑی کی خود چیکنگ کررہے ہیں۔
خصوصی افطار
نواز شریف نے جیل جانے سے قبل افطار اپنے اہل خانہ اور سیاسی رفقا کے ہمراہ افطار کیا، اس سلسلے میں جاتی امرا میں نواز شریف کی پسندیدہ کھانے تیار کئے گئے، افطار کے دسترخوان پر کھجوریں، پلاؤ، سفید چاول اور قورمہ خصوصی طور پر رکھا گیا۔
نواز شریف کا سامان جیل پہنچادیا گیا ہے جب کہ وہ قافلے کی صورت میں جیل پہنچیں گے ، ان کے ہمراہ مریم نواز کے علاوہ اہل خانہ اور پارٹی رہنما اور کارکن بھی ہوں گے، جو مختلف مقامات پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں میں مختصر خطاب کریں گے۔
جیل ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جیل قوانین پر عمل کیا جائے گا، نواز شریف لاک اپ بند ہونے سے پہلے جیل پہنچیں، جیل میں انہیں نیا قیدی نمبر الاٹ کیا جائے گا۔ نواز شریف کو پہلے والی بیرک میں ہی رکھا جائےگا، اور انہیں بی کلاس دی جائے گی، جہاں انہیں اخبار، ٹی وی، دو کرسیاں، چارپائی، میٹرس، فریج وغیرہ کی سہولت فراہم ہوگی۔ نواز شریف کو نیا مشقتی بھی فراہم کیا جائے گا جو جیل قیدیوں میں سے ہوگا۔
دوسری جانب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے، مگر میں جاؤں گی کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں، انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JmqcDm
0 comments: