گولف کے معروف کھلاڑی کو قوم کا اعلیٰ ترین اعزاز دیتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا کہ ’مسلسل جیت جیت جیت‘۔
امریکی صدر نے ٹائیگر ووڈز کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’تمہاری حیران کن واپسی، تمہاری حیران کن زندگی اور کھیل کے مداحوں کو زندگی بھر کی یادیں دینے کے لیے تمہیں مبارک ہو‘۔
انہوں نے کہا کہ ‘آگے کیا کرنے والے ہو ٹائیگر، یہ جاننے کے لیے ہم بے صبرے ہورہے ہیں‘۔
وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ہونے والی تقریب میں 43 سالہ ٹائیگر ووڈ نے اپنی ماں، 2 بچوں، اپنی گرل فرینڈ اور کیڈی کا شکریہ ادا کیا۔
2008 کے یو ایس اوپن جیتنے کے بعد چوٹ لگنے کے باعث کھیل سے دور رہنے والے ٹائیگر ووڈز نے گزشتہ ماہ ماسٹرز میں واپسی اور جیتنے پر کہا کہ ’آپ نے اچھا اور برا دیکھا ہے، بلندی اور پستی دیکھی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میرے والد اب یہاں نہیں ہیں لیکن میری ماں یہیں ہیں، مجھے میری ماں سے بہت محبت ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اس سے دور رہنے کی کوشش کی ہے اور پھر واپسی کی بھی کوشش کی ہے تاکہ گولف جیسا عزیم کھیل دوبارہ کھیل سکوں، میں بہت خوش قسمت رہا کہ مجھے ایسا دوبارہ کرنے کا موقع ملا‘۔
ٹائیگر ووڈز کا کہنا تھا کہ ان کی ماسٹرز مین جیت اس بات کا ثبوت ہے جو انہوں نے اب تک اپنی زندگی اور گولف کے میدان میں حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جون ایف کینیڈی کی جانب سے 1963 میں صدارتی تمغہ آزادی قائم کیا گیا تھا جسے صرف امریکا میں قومی سلامتی یا قومی مفاد، عالمی امن، ژقافتی کاوشوں یا دیگر بنیادوں پر دیا جاتا ہے‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Jop8ir
0 comments: