Tuesday, May 7, 2019

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اسد عمر وفاقی کابینہ میں واپسی پر رضامند

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس کے بعد ان کے دوبارہ کابینہ میں شمولیت کے امکان پیدا ہوگئے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر خزانہ اسدعمر نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، معاشی و اقتصادی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اسد عمر کی کابینہ میں واپسی کا جلد امکان ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسدعمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں پیٹرولیم کی وزارت دینے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اسدعمر نے فوری طور پر کوئی بھی وزارت لینے سے معذرت کرلی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ww8bGi

0 comments:

Popular Posts Khyber Times