شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے واقعے پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق افغان ناظم الامور کی طلبی گزشتہ رات 60 سے زائد دہشتگردوں کی جانب سے فورسز پر حملے پر کی گئی۔ گزشتہ رات دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ نصب کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور حملہ کیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے افغانستان کی سرزمین استعمال کیے جانے پر شدید احتجاج کیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں 3 فوجی شہید اور 7 زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اپنی طرف موجود دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔ امید کرتے ہیں افغانستان ایسے انتظامات کرے گا کہ آئندہ ایسے حملے نہ ہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VDm7RK
0 comments: