Tuesday, May 14, 2019

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: تحریک لبیک پاکستان کے قائد مولانا خادم حسین رضوی کی ضمانت منظور

تحریک لبیک پاکستان کے قائد مولانا خادم حسین رضوی
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے قائد مولانا خادم حسین رضوی کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مولانا خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے مولانا خادم رضوی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے مولانا خادم حسین رضوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر افضل قادری کی ضمانت بھی منظور کر لی۔

پیر افضل قادری کو 15 جولائی تک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر 10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے قائد مولانا خادم حیسن رضوی کو گذشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کو دی جانے والی احتجاجی کال سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر صوبہ پنجاب بالخصوص راولپنڈی سے تحریک لبیک کے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کیا جس کے بعد تحریک لبیک کے قائدین کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

تحریک لبیک کے قائد خادم حسین رضوی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30leSgH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times