Tuesday, May 14, 2019

تحریک انصاف کو عوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب کے لیے ووٹ دیا: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ حکومتیں شفاف ہوتیں توآج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کوعوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب کے لیے ووٹ دیا، عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بدقسمتی سے 70 برس میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، 10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبوں کے نام پرعوام کے خون پسینے کی کمائی کو ضائع کیا گیا، حکومتیں شفاف ہوتیں تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے، لوٹ مار کا دورگزرچکا ہے، ہرسطح پر شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے، مشکل وقت ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا، لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Hju5Gw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times