
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں ایک اجلاس میں اس پروگرام کی منظوری دی ہے۔
نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اجلاس میں متعلقہ پروگرام اور نوجوانوں کیلئے اس کے فوائد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کئی پروگراموں پر مشتمل ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے انہیں تعلیم اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنا اور ہنرمندی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس وضع کیا جائے گا اور وفاقی اور صوبائی محکموں کے درمیان تعاون کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے چالیس سے زائد شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wfbjty
0 comments: