
وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مذہبی تعلیمات کے فروغ اور ملک کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلانے کے لئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر نئے پاکستان کا مطلب ملک کو دوبارہ اصل منزل کی جانب گامزن کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد قرآن کی تعلیمات پر من و عن عملدرآمد کرنا تھا۔ تاہم بدقسمتی سے قوم کو صحیح راستے سے ہٹا دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیغام پاکستان قومی علماء کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QbbP6b
0 comments: