
خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ معصوم فرشتہ کے ساتھ زیادتی اوربہیمانہ تشدد کے بعد قتل کے واقعے پرعام لوگوں کے ساتھ شوبزفنکاربھی پرسراپا احتجاج ہیں اوردرندہ صفت مجرم کوسخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاہم معاشرے میں موجود چند افراد نے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کا ذمہ دار اُلٹا فنکاروں کو قراردے دیا۔
زروان علی نامی صارف نے ننھی فرشتہ کے ساتھ ہوئے ظلم کا ذمہ دار فنکاروں کو قرار دیتے ہوئے لکھا شوبز سے وابستہ افراد زیادتی کے کیسزکی آڑ میں اپنا ایجنڈا پھیلانا بند کریں۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات کی ایک وجہ شوبز فنکاروں کی جانب سے پھیلائی جانے والی فحاشی ہے۔ لہذٰا مہربانی کرکے پیچھے ہٹ جائیں۔
ماہرہ خان نے اس صارف کی سوچ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، سچ میں؟ فحاشی کی وجہ سے کوئی شخص ایک 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اورپھر اسے قتل کردیتا ہے، ہمارے معاشرے میں چند لوگوں کی ذہنیت اس طرح کی ہے جو ایسی سوچ رکھتی ہے، یہ بہت شرم کی بات ہے اور ہاں میں پیچھے نہیں ہٹوں گی، میری آوازمیری مرضی، میں وہی کروں گی جو میرا دل چاہے گا۔
Really? The ‘vulgarity’ causes someone to go rape a 10 year oldand then kill her? Get a grip. It’s the mindset! It’s the shame associated with it. And no I will not back off. My voice. My life. I will do whatever I want with it. https://t.co/exOTug98pj
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 23, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روزماہرہ خان، زیبا بختیار، شہزاد رائے اورکرکٹریونس خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران فرشتہ کے ساتھ زیادتی اورقتل جیسے واقعات کو روکنے کے لیے بچوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2M2HsjN
0 comments: