
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن واستحکام یقینی بنانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنی مفاہمتی کوششیں جاری رکھے گا۔
شاہ محمو دقریشی نے پاکستانی وفد کی جبکہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایرانی وفد کی قیادت کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام دیرینہ تنازعات کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ تمام فریقین کو صبروتحمل کامظاہرہ کرنا چاہیے۔
ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاکہ ان کا ملک خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے ایران کے حالیہ دورے کے موقع پر کئے گئے فیصلوں پرعملدرآمد پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فریقین نے دوطرفہ معاملات میں تعاون جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WqCmBS
0 comments: