
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 26سالہ ٹیلر آر بیریس نامی اس نوجوان نے پولیس کو کال کرکے ایک گھر کسی شخص کو اغواءرکھے جانے اور گھر میں گولیاں چلنے کی اطلاع دی۔
اس اطلاع پولیس کی سپیشل ٹیم اس جگہ پر پہنچی تو اینڈریو فنچ نامی شخص نے دروازہ کھولا جسے دیکھتے ہی پولیس آفیسرز نے اس پر گولیاں برسا دیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
انکشاف ہوا کہ دراصل اینڈریو کی آن لائن گیم کھیلتے ہوئے امریکی ریاست اوہائیو کے ایک شہری سے لڑائی ہو گئی تھی اور اس شہری نے رقم کے عوض ٹیلر کو یہ جھوٹی کال کرنے کو کہا۔
اس نے ٹیلر کو بتایا کہ وہ اس شخص کے ساتھ صرف مذاق کرنا چاہتا ہے۔ یہ کہانی سامنے آنے پر پولیس نے ٹیلر کو گرفتار کر لیا جسے اب عدالت سے 20سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
عدالت میں بتایا گیا کہ اینڈریو کا اوہائیو کے اس نوجوان سے صرف ڈیڑھ ڈالر کی رقم پر انٹرنیٹ پر ہی جھگڑا ہوا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OALNbH
0 comments: