Friday, May 3, 2019

صدر مملکت کا ماحولیاتی مسائل اورقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی بروئے کار لانے پرزور

صدرڈاکٹرعارف علوی
صدر ڈاکٹرعارف علوی نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زوردیا ہے اور تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کرداراداکریں۔

انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں قدرتی آفات کی پیشگوئی اوران سے نمٹنے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کا کردار کے موضوع پر چار روزہ علاقائی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدرنے کہا کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے کیونکہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار کے باعث قدرتی ماحول میں عدم توازن پیدا ہورہاہے۔

انہوں نے ملک میں مزید پودے لگانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کاواحد قدرتی ذریعہ ہیں۔

صدر نے کہاکہ حکومت نے ملک بھرمیں دس ارب درخت لگانے کاہدف مقرر کیا ہے کیونکہ اس سے ماحولیاتی مسائل پربڑی حدتک قابوپانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہرشخص کوانفرادی سطح پر اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vDs5Dm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times