
ہمائشیر کاونٹی میں کل کونسلروں کی تعداد 78 ہے جبکہ پوری کونسل میں سلیم چوھدری واحد ایشن اور پاکستانی نژاد کونسلر ہیں جو عرصے دراز سے یہاں کونسلر چلے آ رہے ہیں کونسل کے تمام ارکان نے چیرمین منتخب ہونے پر سلیم چوھدری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یاد رہے کہ چیرمین سلیم چوھدری 2001 کو ریشمور بارو کونسل کے مئیر بھی رہ چکے ہیں وہ 1987 سے کونسلر منتخب ہوتے چلے آ رہے ہیں سلیم چوھدری کی بیٹی صوفیہ چوھدری بھی ریمشمور کونسل کی مئیر رہ چکی ہیں اور انکی بیٹی عتیقہ چوھدری یورپین پارلیمنٹ کا اس سال 23 مئی کو ہونے والے الیکشن میں کنزرویٹر پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔
چیرمین سلیم چوھدری کے بھائی نسیم چوھدری، ظہیر چوھدری، چوھدری زیارت اور انکی بیٹیوں کونسلر صوفیہ، عتیقہ چوھدری کنول اور دیگر نے سلیم چوھدری کے چیرمین منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wg9BYQ
0 comments: