Saturday, May 14, 2022

سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز اپنے آبائی شہر ٹاؤنزول میں کار حادثے میں ہلاک

 اینڈریو سائمنڈز
آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اینڈریو سائمنڈ المناک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈ  46 برس کی عمر میں کارحادثے  میں چل بسے۔کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق، اینڈریو سائمنڈ کی کار اچانک الٹ گئی ، طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن انہیں بچایا نہیں جاسکا۔

اینڈریو سائمنڈز نے26 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ اینڈریو سائمنڈز نے198 ون ڈےاور 14 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

اینڈریو سائمنڈز نے پہلا ون ڈے10 نومبر1998 میں لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلا۔اینڈریو سائمنڈز نے دو مرتبہ ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

سائمنڈ کی اچانک موت پر کھلاڑی،کرکٹ مداح اور کرکٹ سے وابستہ لوگ اظہار افسوس کررہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/8QhKEgl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times