Saturday, May 4, 2019

اقوام متحدہ کا عبادت گاہوں پر حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل آمینہ محمد
اقوام متحدہ نے عبادت گاہوں پر حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں جنرل اسمبلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل آمینہ محمد نے کہاکہ عالمی ادارہ دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کو روکنے کیلئے اپنی کوششوں کو مربوط بنائے گا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے سری لنکا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کے خاندان سے تعزیت کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2H3gqo3

0 comments:

Popular Posts Khyber Times