Monday, February 24, 2020

سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کرگئے

 سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کرگئے
کراچی کے سابق ناظم اور جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان انتقال کرگئے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے نعمت اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سابق ناظم کراچی کافی عرصے سے بیمار تھے۔

نعمت اللہ خان کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا، وہ کراچی کے 26 ویں میئر تھے اور انہوں نے 2001 سے 2005 تک میئر کراچی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نعمت اللہ خان 1930 میں بھارت کے شہر اجمیر میں پیدا ہوئے، وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹر کیا اور کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

نعمت اللہ خان نے الخدمت فاؤنڈیشن میں بھی خدمات انجام دیں اور وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر بھی رہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T7JkZ2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times