Monday, February 24, 2020

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درانی عہدے سے مستعفی

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درانی عہدے سے مستعفی
وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی افتخار درانی اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے مستعفی ہوگئے۔

افتخار درانی وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ تھے۔ ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔

افتخار درانی کا شمار وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ افتخار درانی خیبر پختونخوا کے معاملات پر وزیراعظم کی ہدایات پر اہم کردار ادا کرتے رہے۔

عام انتخابات میں تحریک انصاف کیلئے ان کی بھر پور خدمات سرانجام دیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے پانامہ کیس اور فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا۔

ان کے حوالے سے رواں مہینے کے شروع میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا ہے، تاہم کسی ذرائع کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید سامنے نہ آسکی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32pR1y7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times