Tuesday, May 14, 2019

پاکستان اقوام متحدہ کا ایک سرگرم رکن ہے اور اسکے منشور کی حمایت کرتا ہے: اسد قیصر

پاکستان اقوام متحدہ کا ایک سرگرم رکن ہے اور اسکے منشور کی حمایت کرتا ہے: اسد قیصر
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں دہشتگردی، ناخواندگی، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے اورعام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نمائندے ہاؤ لیانگ زو سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک سرگرم رکن ہے اور وہ اسکے منشور کی حمایت کرتا ہے جو دنیا میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان ملک میں پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے اور اس نے اپنے اہداف کے حصول کیلئے ایک سیکریٹریٹ قائم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماتحت اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے اسد قیصر نے ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ہاؤ لیانگ زو نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام پاکستان کو ترقی پسند اور خوشحال ملک دیکھنے کا خواہاں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Jja0Uj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times