Tuesday, January 29, 2019

صدر مملکت کا قومی ہم آہنگی اور ترقی کے لئے یکساں تعلیمی نظام کی اہمیت پر زور

صدر مملکت کا قومی ہم آہنگی اور ترقی کے لئے یکساں تعلیمی نظام کی اہمیت پر زور
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی ہم آہنگی اور ترقی کے لئے یکساں تعلیمی نظام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چونتیسویں سالانہ تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو اور انگلش میڈیم سکولوں اور دینی مدارس میں یکساں نصاب پڑھایا جانا چاہئے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کی دنیا میں سب کو معلومات تک مفت رسائی حاصل ہے اور طلباء کو علم کی پیاس بجھانے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ جدید فنی معاونت سیکھنے کے عمل میں بڑے پیمانے پر مدد دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی مراکز میں اساتذہ کا کام کردار سازی ہے۔

صدر نے کہا کہ غیرملکی زبان کے مقابلے میں مادری زبان میں سیکھنا آسان ہے۔

انہوں نے طالب علموں خصوصاً طالبات کی سخت محنت کو سراہا اور اعزاز حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی فعال شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

اس سے پہلے صدر نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات، لیپ ٹاپ اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا کہ تمام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے امتحانی نظام میں یکسانیت پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی شرح خواندگی میں اضافے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے جو اس وقت اٹھاون فیصد ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لئے یکساں نصاب کی تیاری کے لئے قومی نصاب کونسل قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں آئندہ چار سال میں واضح تبدیلی آئے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TmJ8nM

0 comments:

Popular Posts Khyber Times