
تفصیلات کے مطابق بھارتی ویب سائٹ پر آرٹیکل میں سائبرایکسپرٹ نے آئی ایس پی آر کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا آئی ایس پی آر پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔
آرٹیکل میں اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی دفاعی ماہرین اور حکومت آئی ایس پی آر کے خطرے کا اندازہ کرنے میں ناکام رہے، بھارتی حکومت اور دفاعی ماہرین آئی ایس پی آر کا مطالعہ کرتے تو انہیں کامیابیوں سے روکا جاسکتا تھا، پاکستان نے عزم نو سے بھارتی کولڈ اسٹارٹ اور ڈاکٹرائن کا منہ توڑ جواب دیا۔
آئی ایس پی آر نے بالاکوٹ اور پلواما حملے کے بعد کشیدگی کے درمیان اور بعد میں سوشل میڈیا کا موثر طریقے سے استعمال کیا، پاکستان کو انفارمیشن بیٹل فیلڈ میں برتری حاصل رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CMAMzd
0 comments: