Wednesday, April 3, 2019

پاکستان ایک خوبصورت ملک اور سیاحت کیلئے پرکشش ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے، نئی حکومت کے آنے سے پاکستان کے عالمی سطح پر وقار میں اضافہ ہوا، پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہوگا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان ٹورازم سمٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان کو70 اور 80 کی دہائیوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا تھا، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان ایک خوبصورت ملک اور سیاحت کیلئے پرکشش ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے، نئی حکومت کے آنے سے پاکستان کے عالمی سطح میں اضافہ ہوا۔

وزیراطلاعات نے کہا پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کیخلاف اتنی منفی خبریں پھیلائی گئیں کہ لوگوں نے آنا چھوڑ دیا، خطے میں موجود تنازعات نے سیاحت کو نقصان پہنچایا، پاکستان قدرتی حسن اور ثقافت سے مالامال ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کے مثبت تشخص کواجاگرکرنےکیلئے میڈیا کردار ادا کرسکتا ہے، صوبائی وزیرعاطف خان سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HSJMXX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times