Monday, April 29, 2019

وزیرصحت کا بچوں کومہلک بیماریوں سے بچائو کی ویکسین یقینی بنانے پرزور

 ڈاکٹر ظفرمرزا
صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر ظفرمرزا نے والدین پرزوردیا ہے کہ وہ ہربچے کومہلک بیماریوں سے بچائو کی ویکسین دینے کویقینی بنائیں۔

ویکسین پلانے کے عالمی ہفتے کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ حکومت ملک بھر میں دس مہلک بیماریوں سے بچائو کی ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنانے کے ذریعے بیمار بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ وفاقی وصوبائی ای پی آئی پروگرامز ویکسین فراہم کرنے کے قابل اعتبار اور موثر نظام کے تحت ویکسین فراہم کرنے کے ذریعے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے ہربچے تک پہنچنے کیلئے مضبوط ڈھانچے کے قیام کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wl9pUE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times