Sunday, April 28, 2019

یرون ملک سے ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ
بیرون ملک سے ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے، رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 14 ارب 35 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں۔

،یہ ترسیلات زر پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (ڈی پی) کے 6.9 فیصد کے مساوی ہیں۔ قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی اور حوالہ اور ہنڈی کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت نے پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو (پی آر آئی) کا آغاز کیا ہے جس سے ترسیلات زر اور وصول کرنے والوں کیلئے متعدد مراعات متعارف کرائی گئی ہیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سات سال کے دوران بیرون ملک سے 120 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں جس میں سے سعودی عرب سے 34.4 ارب ڈالر ، یو اے ای سے 26 ارب ڈالر، امریکہ سے 17.4 ارب ڈالر جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 14ارب ڈالر بھجوائے گئے ہیں۔ پی آر آئی کی سہولت سمیت قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کیلئے دیگر کئی سہولیات بھی دستیاب ہیں جن کی مدد سے باآسانی رقوم بھیجی اور وصول کی جاتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UMXNZ4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times