
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے،وفاقی کابینہ کورونا سے پیدا صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لے گی، اجلاس میں معیشت پر کورونا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
پاور ڈویژن بجلی کی تقسیم، بلوں اور دیگر امور پر کابینہ کو بریفنگ دے گی۔
کابینہ تعمیرات کے شعبہ میں سہولیات دینے کے پیکج کی منظوری بھی دے گی، کابینہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف کیے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔
کابینہ مختلف قانونی امور کے حوالے سے اپنی زیلی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، غیر ملکی کاروباری قرضہ جات اور منافع پر ٹیکس استثنی پر بھی غور کیا جائے گا۔
کابینہ میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی بھی پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1000 ہوگئی، اب تک اٹھارہ افراد صحتیاب
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ہوگئی ہے جب کہ درجنوں مشتبہ مریض بھی سامنے آئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33KtLvb
0 comments: