Wednesday, March 25, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1000 ہوگئی، اب تک اٹھارہ افراد صحتیاب

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1000 ہوگئی، اب تک اٹھارہ افراد صحتیاب
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ہوگئی ہے جب کہ درجنوں مشتبہ مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے۔ سندھ میں 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، گلگت بلتستان میں 81، خیبر پختونخوا میں 78 جب کہ اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔

سندھ 

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد آج 413 ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

پنجاب

سرکاری پورٹل اعداد و شمار  کے مطابق  پنجابب میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 296 ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اراکین کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈز میں دینے کا اعلان

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اراکین کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈز میں دینے کا اعلان تھا۔ 

 بلوچستان

بلوچستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق وائرس کی تصدیق تفتان قرنطینہ سینٹر میں مقیم 5 افراد میں ہوئی ہے۔

بلوچستان میں منگل کے روز کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں  آج کورونا وائرس کے مزید  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

سرکاری پورٹل میں گلگت بلتستان میں بدھ کے روز کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد علاقے میں مجموعی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان کے ترجمان کی جانب سے کورونا کے کیس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ضلع نگر میں 34، اسکردو میں 16، گلگت اور شِگر میں 13، 13، کھرمنگ میں 3 اور استور میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحتیابی کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت کی تصدیق

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

 اسلام آباد

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد شہر میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 بتائی گئی ہے۔

آزاد کشممیر 

وادی کشمیر میں اب تک وہی ایک کیس ہے اور اب تک پاکستان میں سب سے محفوظ علاقہ ہے ۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UDZoCs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times