Wednesday, April 17, 2019

بچے کو تو واپس نہیں لا سکتے لیکن یقین دلاتے ہیں انصاف ہوگا: ایڈیشنل آئی جی

مبینہ مقابلے میں جاں بحق احسن کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی: ایڈیشنل آئی جی
ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے کہا ہے کہ احسن کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ذمہ داران کو سزا ضرور ملے گی۔ جہاں جہاں واقعات ہوئے ہیں ہم نے ایکشن لیا اور فیملیز مطمئن ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے ڈیڑھ سالہ بچے کی ہلاکت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقعے پر متاثرہ خاندان سے معذرت کرتے ہیں، بچے کو تو واپس نہیں لا سکتے لیکن یقین دلاتے ہیں انصاف ہوگا۔

امیر شیخ نے متاثرہ خاندان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کو آرمی سے تربیت دلا رہے ہیں۔ جیسے یہ لوگ چاہیں گے ویسے ہی تحقیقات کریں گے۔ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، انصاف ضرور ہوگا۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ڈکیتوں کو پکڑنا مشکل ہے۔ جب پولیس کچھ نہیں کرتی تو پولیس کو بزدل کہا جاتا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کیمٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں ڈی آئی جی سی آئی اے عبداللہ شیخ، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZfMFYe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times