Thursday, April 25, 2019

عاطف اسلم گلوکار بچوں اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے میدان میں آگئے

عاطف اسلم
معروف گلوکار عاطف اسلم گلوکار بچوں اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے میدان میں آگئے۔

عاطف اسلم نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب میری تمام تر توجہ گلوکار بچوں اور موسیقاروں کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے کیوں کہ جس موڑ پر وہ ابھی کھڑے ہیں وہ وقت میں خود بھی دیکھ چکا ہوں اس لئے اب میں انہیں اچھے سے اچھا دیکھنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے حال ہی میں 8 سالہ ہادیہ ہاشمی نے عاطف اسلم کے ہمراہ کنسرٹ میں گانا گایا تھا، اب پاکستان کا نام روشن کرنیوالے عاطف اسلم گلوکاری سے محبت کرنیوالے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے باقاعدہ میدان میں آگئے ہیں اور نئے ستاروں کو نکھرنے میں مدد کرینگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VruqQu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times