
ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان میں مفاہمت کے لئے امریکی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آ ج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیرخارجہ نے زلمے خلیل زاد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانوں کےدرمیان مذاکرات مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہیں۔
زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ کو دوحہ مذاکرات کےنتائج اورخطے میں اپنے حالیہ رابطوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے افغانستان میں اپنی ملاقاتوں اور افغانوں کے درمیان مذاکرات کی جہتوںکی تفصیلات کا بھی تبادلہ کیا۔
اس سے پہلے زلمے خلیل زاد نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے وفود کی سطح پر بات چیت کی۔
ایمبیسڈر خلیل زاد کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد تھا جبکہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی معاونت خارجہ اور دفاع کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے کی۔
سیکرٹری خارجہ نے انہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے افغان امن کوششوں پر مزید پیشرفت کے باہمی مفاد سے آگاہ کیا اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کےلئے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FPZtf0
0 comments: