Thursday, April 4, 2019

عمران خان مودی کےساتھ بیٹھ سکتے ہیں تواپوزیشن لیڈر کیساتھ کیوں نہیں؟ خورشید شاہ

خورشید شاہ
مطابق اپوزیشن نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا معاملہ خطوط کے ذریعے آگے بڑھانے سے انکار کردیاہے، پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہاہے کہ عمران خان مودی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تواپوزیشن لیڈر کیساتھ کیوں نہیں؟

وزیراعظم اختلافات کو دوررکھ کر براہ راست رابطہ کریں، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو براہ راست اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرنا چاہئے، وزیراعظم ارکان کی تقرری کے معاملے پر آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کہا کہ مودی کوچھ مرتبہ فون کیا،انہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، کبھی سیاست ذاتی انا کے اوپر نہیں ہوتی۔

مناسب نہیں کہ ناموں کیلئے کسی وزیر کی ڈیوٹی لگائی جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح طور پر اس طرح سے آگے بڑھنے سے انکارکردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FNFbTx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times