
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان حملے میں شہداء کا سن کردل خون کے آنسو روتا ہے، میرا شہر جہلم بھی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں 400 شہداء دے چکا ہے، شہداء کے خاندانوں کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جہاں وطن جیتتے ہیں وہاں مائیں ہارتی ہیں، انسداد دہشتگردی کی جنگ میں کئی ماؤں کی گودیں اجڑی ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سابق فاٹا اب خیبرپختونخوا کا حصہ ہے، سابق فاٹا میں الیکشن اور باڑ کی تنصیب اہم معاملات ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WoCo9p
0 comments: