
صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اٹک میں کوہاٹ روڈ کھنڈا موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈمپر اور وین میں ٹکر سے ہلاکتیں ہوئیں، ٹریفک حادثہ تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔
پولیس نے واقعے کے فوری بعد تحقیقات شروع کردیں، تفتیش کے بعد واقعے کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UAH1QQ
0 comments: