Friday, January 25, 2019

سیہون شریف کے نزدیک مسافر وین اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق

سیہون شریف کے نزدیک مسافر وین اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق
انڈس ہائی وے آمری کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 5 مسافر جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سیہون شریف کے نزدیک انڈس ہائی وے آمری کے مقام پر مسافر وین اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں وین میں سواراعجاز سولنگی اور اس کا 5 سالہ بیٹا رحمن سولنگی سمیت 5 مسافر جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کوعبداللہ شاہ انسٹیوٹ سیہون منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DwMsa8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times