
عالمی سطح پربھارت کے ایک اورجھوٹ کا پول کھل گیا، امریکی میگزین فارن پالیسی نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کردی۔
امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور تمام طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔
فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے پاکستان کونقصان پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوئی، بھارت اپنے ایک جنگی طیارے اورہیلی کاپٹرسے ہاتھ دھوبیٹھا۔۔ پائلٹ کوگرفتارکیا اورپھر جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کورہا کردیا۔
امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پرایف سولہ طیاروں کے استعمال سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔
خیال رہے بھارت مسلسل پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کا دعوی کررہا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G2UMQl
0 comments: