
انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے عالمی برادری پرزوردیا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی خاص طورسے خواتین کے خلاف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں سائوتھ ایشیا سنٹر فار پیس ایند ہیومن رائٹس کے چیئرمین پروفیسر نذیر احمد شال سے گفتگو کررہی تھیں۔ شیریں مزاری نے کہاکہ عالمی برادری کو دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت سے انکار کررہے ہیں جس کی ضمانت بین الاقوامی قراردادوں میں دی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DxK2bf
0 comments: