Monday, April 8, 2019

نیب نے حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کرلیا

حمزہ شہباز
نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیب نے 2 بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کے ماڈل ٹاؤن والے گھرمیں چھاپہ مارا لیکن دونوں بار نیب اہلکاروں کو گرفتاری کے بغیر ہی واپس جانا پڑا۔ بعد ازاں حمزہ شہباز معاملے کو عدالت لے گئے جہاں لاہور ہائی کورٹ نے انہیں 17 اپریل تک عبوری ضمانت دے دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IiNPfC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times