Monday, April 8, 2019

نااہل حکومت اور ناکام وزیراعظم جتنا وقت رہیں گے بدحالی ہی پھیلائیں گے: مولابخش چانڈیو

مولابخش چانڈیو
پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے ورلڈ بنک کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہل حکومت نے ملک کو ضیاء دورمیں دھکیل دیا، عوام کی خوشحالی اور ملکی سلامتی کیلئے اس حکومت کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے بہتر ہے حکومت گھر چلی جائے۔

ملکی معیشت کے حوالے سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اس حکومت کا جانا ناگزیر بن چکا ہے۔ اس سے پہلے کے عوام سڑکوں پر آ کر حکومت کے بخیے ادھیڑ دے یہ خود گھر جائیں۔

نااہل حکومت اور ناکام وزیراعظم جتنا وقت رہیں گے بدحالی ہی پھیلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی ناکامیاں معیشت، صنعت سمیت ہر شعبے کو لے ڈوبی ہیں، عمران خان فرماتے تھے کہ حکمران ایماندار ہو تو ہر شعبہ اوپر اٹھ جاتا ہے۔

اپنے بیان اور عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کرپٹ ترین حکمران ثابت ہو چکے ہیں۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ خان صاحب سیاست کو آلودہ، سیاسی قوتوں اور جمہوری اداروں کو بدنام کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔ ملک میں سیاسی اور بدترین معاشی بحران کی وجہ سے عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UEwOmt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times