Thursday, March 14, 2019

وزیراعظم عمران جمعہ کے روز باجوڑ اور مہمند کے اضلاع کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز باجوڑ اور مہمند کے اضلاع کا دورہ کریں گے۔

شیڈول کے مطابق وزیراعظم ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں قبائلی عمائدین سے خطاب کریں گے جہاں وہ پودا بھی لگائیں گے۔

وزیراعظم ضلع مہمند کے صدر مقام غلنئی میں نئے تعمیر ہونے والے کیڈٹ کالج کا افتتاح کریں گے۔

توقع ہے کہ وزیراعظم دونوں اضلاع کےلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔

گزشتہ سال مئی میں خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد وزیراعظم عمران خان کا دونوں اضلاع کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VZ06JG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times