Friday, October 1, 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے، وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی اور بعدازاں اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ خواجہ آصف نے اپوزیشن کی طرف سے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

سینیٹ میں رضا ربانی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ غریب کا چولہا بجھ رہا ہے، حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تیل کی قیمتوں سے متعلق معاہدہ کیا وہ کہاں ہے؟
سینیٹ میں قائدِ ایوان شہزاد وسیم کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن ممالک میں تیل نکلتا ہے وہاں بھی تیل کی قیمت بڑھی ہے، پاکستان میں تیل نکل آئے تو ہمارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ اوگرا نے تو بہت زیادہ قیمت بتائی تھی، حکومت نے کم سے کم اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تو کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں مل رہی، قومی اسمبلی میں قانون سازی کے وقت سیٹیاں بجائی جاتی ہیں، جلد وزیر خزانہ کو سینیٹر بنانے جا رہے ہیں۔

ادھر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین کی جانب سے شور شرابا کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3opik8M

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times