Saturday, March 23, 2019

سردار یار محمد رند وفاقی کابینہ میں شامل

سردار یار محمد رند وفاقی کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں
وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہو گیا، تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر نے کی عمران خان نے منظوری دیدی۔

سردار یار محمد رند بلوچستان سے متعلق وزارت آبی وسائل اور وزارت پٹرولیم سے متعلقہ امُور دیکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے یار محمد رند کو معاون خصوصی بنانے کی منظوری دی جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

یار محمد رند کی تعیناتی کا اطلاق 20 مارچ سے ہوگا یار محمد رند کی تعیناتی کے بعد وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد دس اور وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد تینتالیس ہو گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FwkTyX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times