
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بھارت پاکستان میں نہیں گھس سکتا ، کہتا تھا کہ گھس کرماریں گے، گھس کا کردیکھاہے کیابنا ہے ؟ ہم امن کیلئے کھڑے ہیں ، ہم نے ہر دہشتگردی کی مذمت کی ہے ، ہم نے کہاہے کہ دہشتگردی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، ہم نے کبھی زیادتی اور پہل نہیں کی تھی ، پاکستان میں گھسنا آپ کی خام خیالی ہے، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے تیار ہیں، عمران خان کی قیادت میں بھارت کومنہ تو جواب دیاہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں عمران خان کونوبل انعام دینے کی بات کی تھی اور آج امریکی میڈیا کہہ رہاہے کہ امن کیلئے کوششوں پر عمران خان کوامن کا نوبل انعام ملنا چاہئے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوعزت ملنا پاکستان کو عزت ملتا ہے ، آج عمران کی وسیلے سے پوری قوم کو احترام ملتاہے ، آج پوری قوم عمران خان کے اور افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے ، اس لئے کوئی پاکستان کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ،کچھ لوگ اسمبلیوں میں مذاق اڑاتے ہیں ، ان کو تواداروں کا احترام بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر تیس ہزار ارب کا قرضہ چڑھایاگیا لیکن تعلیم اورصحت کیلئے پیسے نہیں تھے ، پوچھا جائے کہ پیسے کدھر گئے تو کہتے ہیں کہ میں بیمار ہوں، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو کچھ ہوا توپرچہ عمران خان پر کٹے گا ، اصل خطرہ ان کو اپنے جیل جانے کاہے، نوازشریف کا نہیں ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کوصرف نوبل انعام نہیں بلکہ سارے ایوارڈز دینے کیلئے تیار ہیں صرف جو پیسے ان کی جانب سے کمائے گئے ہیں ، ان کے بارے میں نہ پوچھا جائے ۔
فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کی اپوزیشن سے کوئی لڑائی نہیں ہے ، صرف یہ پیسے کا حساب دیں ، ہم احتساب پر سمجھو تہ کرکے ان کو ریلیف دیں تو پھر عوام کا ہاتھ اور ہمارا گریبان ہوگا، یہ حساب لیا جارہاہے ، اس میں کسی پارٹی یا گروہ کا کوئی تعلق نہیں ہے ،یہ حساب لوگوں کا ہے ، اس لئے احتساب کا ہونااہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندر ایک دھڑا ہے جونواز شریف کی صحت پر سیاست کررہاہے کیونکہ ان کے پاس کوئی عوامی ایشو تو رہ نہیں گیا جس پر سیاست کریں اس لئے نواز شریف کی صحت پرسیاست کی جارہی ،یہ ضد کیاہوئی کہ ڈاکٹر نہیں بلانا مجھے لندن جانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب اورصحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ، ہم ان کو ریلیف نہیں دے سکتے ، احتساب ہوگا ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ToSCTk
0 comments: